محرم الحرام میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اہم فیصلہ

محرم الحرام جلوس
کیپشن: محرم الحرام جلوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کا فیصلہ، مجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں پر موبائل ویکسینیشن کیمپ لگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سب کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں پر موبائل ویکسی نیشن کیمپس لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے، عزاداری کےلیے آنے والوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،مراسلہ کے متن کے مطابق موبائل ویکسی نیشن ٹیمز مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر تعینات ہونگی۔

اس سلسلے میں تمام سی ای اوز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہا ہے عزاداروں کی سہولت کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے،بروقت ویکسین لگوانا ہی بہترین علاج ہے،مجالس اور جلوس میں جانے سے پہلے ویکسین لازمی لگوائیں،شرکاء کروناایس او پیز پر لازماً عمل کریں۔