دلہن نے دولہے کو تالاب میں دھکا دیدیا، ویڈیو وائرل

Bridal video
کیپشن: Bridal video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دلہن کی فوٹوشوٹ کے دوران دولہے کو پانی کے  تالاب میں دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کے فوٹو شوٹ کے دوران اکثر اوقات ایسے واقعات ہوجاتے ہیں جن کے بارے میں انسان نے کبھی سوچا نہیں ہوتا، آج کل سوشل میڈیا پر دلہن اور دولہا کی ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر کچھ صارفین منفی اور کچھ مثبت کمنٹس کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by hepgul5 (@hepgul5)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبصورت شادی والا گاؤن پہنے دلہن اپنے دولہاکے ساتھ ایک تالاب پر بنے لکڑی کے پلیٹ فارم پر کھڑی ہے اور تھوڑی دور فوٹوگرافر ایک لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، نیا شادی شدہ جوڑا تصویروں کیلئے پوز دینے کی کوشش کررہاہے لیکن فوٹوگرافر کو ان کا پوز پسند نہیں آتا ہے ، اس لئے وہ خود دولہا اور دلہن کے پاس آکر انہیں ایک رومانٹک پوز بنانےکی ہدایت دیتا ہے، فوٹوگرافر دولہے کا ہاتھ پکڑ کر پوز بنانے لگتا ہے لیکن اسی وقت دلہن کا مستی کرنے کا موڈ ہوتا ہے اور وہ فوٹوگرافر اور اپنے دولہے کو پانی میں دھکا دے دیتی ہے اور پھر خود زور زور سے ہنسنے لگتی ہے ۔ 

Sughra Afzal

Content Writer