مایاعلی نے کینسر کی مریضہ لڑکی کی خواہش پوری کردی

Maya Ali
کیپشن: Maya Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاؤن (زین مدنی) اداکارہ مایا علی نے کینسر سے لڑنے والی نوجوان لڑکی کی خواہش پوری کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ مایا علی نے انسٹا گرام پوسٹ میں حنا کامران میمن نامی نوجوان لڑکی کے ساتھ تصویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو حنا کی خواہش پوری کرنے کا اعزازحاصل ہوا ہے جو مایا کی کپڑوں کی برانڈ مایا پریٹ کا کوئی لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں، ویڈیو میں مایا کی ٹیم حنا کا میک اوور کررہی ہے جس کے بعد آتشی گلابی لانگ فراک میں ملبوس خوشی سے سرشار دکھائی دیتی ہیں۔

مایا نے کیپشن میں بتایا کہ حنا ایک مضبوط اور بہادر لڑکی ہے جس سے ملاقات کا اعزازحاصل ہوا۔ اس کے والد رواں سال کے آغاز میں کووڈ 19 کے باعث چل بسے تھے جس کے بعد حنا میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

مایا نے حنا کی جانب سے اپنی برانڈ کے انتخاب کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer