ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمر خاتون کی ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Heavy bike
کیپشن: Heavy bike
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی معمر خاتون کی ہیوی بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ،سوشل میڈیا صارفین نے معمر خاتون کو دادی کا لقب دیدیا۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ جاتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو معمر خاتون کی وائرل ہوئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں عمررسیدہ خاتون کو مسکراتے ہوئے ہیوی بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by @username_id_7

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہیوی بائیک چلانے والی ضعیف خاتون کو خوب داد دی جا رہی ہیں ساتھ ہی صارفین کی جانب سے ویڈیو کو لائیک بھی کیا جا رہا ہے, اب تک 78.5 ملین صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں جبکہ 65 لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer