جاوید میانداد کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

Javed Miandad
کیپشن: Javed Miandad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قومی  کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

 تفصیلا ت کے مطابق جاوید میانداد کی ہمشیرہ کافی عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔فیصل اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ’’بھاری دل کے ساتھ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کینسر اور عارضہ قلب کے ساتھ ایک طویل جنگ کے بعد میری والدہ اور جاوید میانداد کی بہن انتقال کر گئی ہیں۔

 انہوں نے لکھا کہ برائے مہربانی انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔فیصل اقبال کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی حکام اور کرکٹرز ان سے اظہار تعزیت کررہے ہیں۔