ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون   کی عید سیلفی وائرل

 ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون   کی عید سیلفی وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیڑرنگ ڈیسک:اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں  اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی   کی عید سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی نے اپنی دھاک بیٹھائی ہوئی ہے، دنیا بھر میں اس ڈرامے کو سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھا جا چکا ہے، اس ڈرامے میں مرکزی کردار ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکار بھی زبردست کردار ادا کر چکے ہیں۔

انہی میں سے ایک اداکارہ گلثوم علی ( اصلاحان خاتون) ہیں، جو ڈرامے کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار کے طور پر سامنے آتی ہے اور ارطغرل غازی کے دوست جنگجو ترگت الپ ( نور گل) کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی ہیں۔

دنیا بھر کی طرح آج ترکی میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، جبکہ اسی حوالے سے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے عید کے حوالے سے اپنی تازہ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

انسٹا گرام پر خوبصورت تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گلثوم علی  لال رنگ کا سکارف پہنا ہوا ہے اور ترکی کی زبان میں کیپشن تحریر کیا ہوا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے سب کو عید مبارکباد کا پیغام دیا تھا۔

View this post on Instagram

Kurban Bayramımız Mübarek Olsun ????????♥️ #eidmubarak #كل_عام_وانتم_بخير

A post shared by Gülsim Ali (@gyulsim) on

 

Shazia Bashir

Content Writer