ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پٹرول کے بعد غریب عوام پر بجلی بم گرانے کو تیار

حکومت پٹرول کے بعد غریب عوام پر بجلی بم گرانے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، این پی سی سی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافے کی سمری نیپرا کو ارسال کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سمری کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 18 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی، جس میں سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے 5 اعشاریہ 18 روپے فی یونٹ قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی سفارشات کی روشنی میں قیمتوں میں اضافے کا تعین کرے گی، جون کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، 6 اگست کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer