(رائو دلشاد) ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحٰی پر کھالیں جمع کرنے والے رجسٹرڈ خیراتی اداروں اور تنظیموں کے لئے طریقہ کار جاری کر دیا۔ کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت کے لئے 10 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔
خبر پڑھیں۔۔۔نئی حکومت کا خوف یا کچھ اور؟ پنجاب میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی
ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کا کہنا ہے کہ پہلے سے این اوسی جاری رکھنے والے خیراتی اداروں کو ترجیح دی جائے گی۔ خیراتی ادارے اور رجسٹرڈ تنظیمیں درخواست کے ساتھ پرانا این او سی اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی ساتھ جمع کرائیں گے۔ تمام درخواستوں پر این او سی کا اجراء قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے مشروط ہو گا۔ 10 اگست کے بعد جمع ہونے والی درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔
خبر پڑھنامت بھولیں۔۔پنجاب کے تھانے اب تھانے نہیں رہیں گے بلکہ۔۔۔۔
انوارالحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم یا اس کے ذیلی ادارے کو کھالیں اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔