پنجاب کے تھانے اب تھانے نہیں رہیں گے بلکہ۔۔۔۔

پنجاب کے تھانے اب تھانے نہیں رہیں گے بلکہ۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب کے تھانے اب تھانے نہیں رہیں گے بلکہ دادرسی کا مرکز بنیں گے۔ آئی جی پنجاب کلیم امام نے صوبہ بھر کے تھانوں کی حالت سنوارنے کی ٹھان لی۔

خبر پڑھیں۔۔رانا ثناء اللہ کے سرسے بڑا خطرہ ٹل گیا
 تفصیلات کے مطابقآئی جی پنجاب کلیم امام نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 6لاکھ روپے فنڈز فی تھانہ کو دینے کا فیصلہ کیاہے، جو تھانوں کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے جائیں گے، آئی جی کے مطابق تھانوں میں الگ لیڈیز روم، ویٹنگ روم اور باربر شاپس بھی بنائی جائیں گی۔ اعلیٰ افسران تھانوں کے دورے کر کے رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی

آئی جی پنجاب نے تھانوں میں تمام تر سہولیات کی فوری فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس کوعوام دوست اور مثالی فورس بنایا جائے گا۔ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنیوالے ایس ایچ او کے وجہ بتانے کو بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer