حافظ شہباز: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی.
پی ایس ایل سیزن 11 کے آج کے میچ میں حیدرآبادکنگزمین نے ٹاس جیت کر پہلے پیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو کامیابی کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز نے 226 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا. صاحبزادہ فرحان106 ، سٹیو سمتھ 46، عرفات منہاس 26 ، شان مسعود 19 رنز بناکر نمایاں رہے.
حیدر آباد کنگز مین کے صائم ایوب نے دو ،حسان خان اور مہیش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.
دوسری جانب حیدر آباد کنگز مین نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔ معاذ صداقت 62، شرجیل خان51 ، صائم ایوب 27 ، عثمان خان 25 اور عرفان نیازی22 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
ملتان سلطانز کے وسیم جونیئر نے دو جبکہ محمد نواز ، پیٹر سڈل اور ایشٹن ٹرنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
حیدر آباد کنگز مین میں مارنس لیبوشین (کپتان) ، صائم ایوب ،معاذ صداقت، عثمان خان ،سعد علی،عرفان خان نیازی ، حسان خان ، شرجیل خان شامل ہیں جبکہ حیدر آباد کنگز مین کے سکواڈ میں مہیش ٹیکشانے، محمد علی ،رائیلی میریڈیتھ شامل بھی شامل ہیں۔
ملتان سلطانز میں ایشٹن ٹرنر (کپتان)،صاحبزادہ فرحان، سٹیو سمتھ شامل ہیں ۔ شان مسعود ،جوش فلپے،محمود نواز ، عرفات منہاس، پیٹر سڈل ٹیم کا حصہ ہیں۔محمد وسیم جونیئر ، شہزاد گل اور مومن قمر بھی ملتان سلطانز میں شامل ہیں۔