شکیل سلطان : پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز کی ہفتہ وار چھٹیاں بڑھا دی گئیں، جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے تاحکمِ ثانی بند رہیں گے۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں آن لائن کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ تمام متعلقہ اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی پی آئی کالجز کو آن لائن تعلیم کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
