ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ،ہلاک ڈاکو پولیس کو سات مقدمات میں مطلوب تھا

سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ،ہلاک ڈاکو پولیس کو سات مقدمات میں مطلوب تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلےمیں اہلکار کے شہید ہونے کا واقعہ،ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فہد بلال اور عثمان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک  مرکزی ملزم فہد بلال 7 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ اس کی بیوی رابعہ بلال بھی ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل رزاق ڈوگر شہید ہو گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان مارے گئے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔