ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف گلوکار  کا پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ

 معروف گلوکار  کا پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  معروف گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

ساحر علی بگا پاکستان کے معروف گلوکار ہیں جو برسوں سے پاکستانی میوزک انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں، وہ مشہور پاکستانی ڈراموں کے او ایس ٹی میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

گلوکار کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1.8 ملین ہے جبکہ چند ماہ قبل ان کا گانا ’مستانی‘ یوٹیوب پر 5.5 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں ساحر علی بگا نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی لگنی چاہیے,میں نے پاکستانی شادیوں میں بھارتی گانوں پر پابندی کا بیان اس لیے دیا ہے کہ جب بھی کوئی تنازع ہوتا ہے تو وہ فوری طور پر ہمارے فنکاروں پر پابندی لگادیتے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ ہمارا اسپوٹی فائے( میوزنک چینل) پر بھارت میں پابندی ہے لیکن پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں، اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی لگی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے، اپنی میوزک انڈسٹری کو عزت دینی چاہیے۔

ساحر بگا نے مزید کہا کہ اگر وہ ہمارے مواد پر پابندی لگاتے ہیں تو ہماری حکومت کو بھی ان کے گانوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔