شاہین آفریدی کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے روک دیا

شاہین آفریدی کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے روک دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کے بعد کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

 ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم اُنہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، اس دوران پی سی بی چیئرمین شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔   

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات محسن نقوی کے سامنے رکھیں گے۔

 چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے  جس دوران مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔ محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔