یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں یوم علیؓ کے جلوس ختم ہوگئے۔

 کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا۔ جلوس ایم اے جناح روڈ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزر کر شام 7 بجے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔ جلوس کے اوقات میں ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ، لیاقت آباد کا ٹریفک تین ہٹی چوک سے جیل روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔اسٹیڈیم روڈ سے آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ اور شاہراہ پاکستان کے ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد جانے کی اجازت ہوگی۔

 دوسری جانب لاہور میں یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا، اس حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

 جلوس کے شرکا کی سکیورٹی تین درجات میں کی جارہی ہے، شرکا کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز سے جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ مرکزی جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کی گاڑیوں کیلئے 08 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

 دہلی دروازہ، اڈا کراؤن پلازہ، موچی دروازہ باغ کے پوائنٹس پارکنگ کے لئے مختص کئے گئے ہیں، ڈی پلازہ نزد رنگ محل اور سینٹرل ماڈل ہائی سکول کو بھی پارکنگ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح داتا دربار آئی ہسپتال، ڈپٹی کمشنر آفس کی پارکنگ اور گریٹر اقبال پارک میں بھی جلوس میں شرکت کے لئے آنے والے گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ 

 ماتمی جلوس کے گرد و پیش میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے چارڈی ایس پیز، 118 انسپکٹرز اور 696 وارڈنز ڈیوٹی پر موجود ہوں گے جبکہ10 فوک لفٹرز اور 02 بریک ڈاؤن بھی موقع پر موجود ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آزادی فلائی اوور سے تمام ٹریفک کو ریلوے سٹیشن کی جانب بھجوایا جائے گا جبکہ کچہری چوک اور آزادی فلائی اوور سے کربلا گامے شاہ کی جانب راستہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گا۔ کچہری چوک سے تمام ٹریفک کو آؤٹ فال روڈ، سگیاں اور رنگ روڈ کی طرف موڑا جائے گا جبکہ سرکلر روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو شاہ عالم چوک سے میو ہسپتال کی جانب اردو بازار بھجوایا جائے گا۔

 علاوہ ازیں موری گیٹ سے بھاٹی چوک کی طرف جانے والی سڑک مکمل طور پر بند ہو گی، پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل کی جانب آنے والی سڑک بھی عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق میلاد چوک سے اندرون دہلی گیٹ، مسجد وزیر خان کی طرف جانے والی سڑک بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔