ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قمیت میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی ہے۔ عالمی بازار میں سونا12 ڈالر کم ہوکر 1969 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں ایک تولہ سونا 400 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے، دس گرام سونا 343 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 78 ہزار 584 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 2270 روپے پر برقرار رہی۔