ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر خزانہ نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں اب آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا,آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کرچکے ہیں، پاکستان نے ڈیفالٹ کیا اور نہ ہی کرے گا۔

ایک بیان میں وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد سائن ہو جائے گا اور بورڈ میٹنگ بھی ہو جائے گی, پاکستان ڈیفالٹ کرنے کے لیے نہیں بنا ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 4 ارب ڈالر کم ہوا ہے، ملک میں گراوٹ کو روک دیا اب اسے مکمل ریورس کرنا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018  تک معیشت میں 126 ارب ڈالر اضافہ ہوا اور  گزشتہ 5 سال میں صرف 26 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 30 جون تک غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر پر لانے کی کوشش ہے، پاکستان ترقی کرے گا، خسارے پر قابو پائیں گے، 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہے۔