ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتوار کو کیا کریں گے ؟ وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم عمران خان کا سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کہنا ہےکہ عثمان بزدار کو ہٹانا سیاسی سمجھوتہ تھا۔ اتوار کو بڑا سرپرائز دوں گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اتوار کو ووٹنگ ہو گی۔اپوزیشن کی طرف سے 177ارکان کی حمایت کے دعوے کے بعد عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔تاہم حکومتی حلقے اب بھی پر امید ہیں۔

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سینئر صحافیوں کو بلایا اور بریفنگ دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدارکوہٹاناسیاسی سمجھوتہ تھا اتوارکوبڑاسرپرائز دیں گے اور بہت انجوائے کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے آخری گیند تک لڑوں گا۔ایک سوال کے جواب میں کہا میری زندگی کو بالکل خطرہ ہے۔اوآئی سی کانفرنس کی وجہ سے خط کو منظر عام پر نہیں لائے۔انہوں نے کہا اپوزیشن کا ماضی ہے کہ وہ ججوں تک کی ریکارڈنگ کرتے رہے۔ اب اپوزیشن کی جانب سے میری کردار کشی کی جا سکتی ہے۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor