ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیا گیا وقت ختم۔۔ وزیراعظم کا منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف بڑا ایکشن

تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی
کیپشن: PTI MNA Who Crossed the Floor.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شوکاز نوٹس کی وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس وضاحت کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد  منحرف اراکین ے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاباقاعدہ  آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات مسترد کردیے اور انہوں ںے بطور پارٹی چیئرمین اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور عامر محمود کیانی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز تیار کیے گئے۔ منحرف اراکین کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے آئین کے آرٹیکل 63-اے (ون) کے تحت ریفرنسز تیار کئے گئے ہیں، وزیراعظم نے بے ضمیر اراکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دی ہیں۔

مشیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں ریفرنسز تیار کرلیے ہیں، منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کے تحت ریفرنسز جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کا دستور، اراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی ہدایات سے کھلا انحراف کیا ہے، ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ جیسے سنگین دستوری جرم کے مرتکب اراکین صادق و امین بھی نہیں رہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor