ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور خط؛ شہباز شریف نے حکومت کو خبردار کردیا

Shahbaz Sharif wrote latter
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ اتوارکو ہونے جا رہی ہے، جس دوران اراکین قومی اسمبلی کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا۔ خط میں کہاکہ تمام ارکان قومی اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، اجلاس میں شرکت کے لئے اراکین قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

شہبازشریف نےخط میں وزیراعظم کے ووٹنگ والے روز ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرز کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ عوامی اجتماع اشتعال کو ہوا دے گا جبکہ ریڈ زون میں عوامی اجتماع پردفعہ144 نافذ ہے۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی بھی کروائی، امن وامان کا قیام اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔تاہم خط کی کاپی چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کوبھی بھیجی دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer