ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ڈالر نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدئیے !!!

ڈالر
کیپشن: Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روپے کی بے قدری ، ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ۔ اس وقت امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 184 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور قرض کی ادائیگی  پر روپیہ شدید دباؤ کا شکار، انٹر بینک میں ڈالر مزید 92 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ جمعرات کو مارچ کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوکر 183 روپے48 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے بڑھ کر 185 روپےکا رہا۔

یکم اپریل کو نئے ماہ کے آغاز پر کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 184 روپے کا ہوگیا جب کہ تھوڑی ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت  مزید50پیسے بڑھی جس سے ڈالر 184.40 روپے کا ہوگیا۔

معاشی ماہرین  کے مطابق چار ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ چین  کے قرض سیمت دیگر قرض کی مد میں 2ارب91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر قرض کی ادائیگی کے بعد 12 ارب ڈالر رہ گئےہیں ۔ڈالر مسلسل مہنگا ہونے سے درآمدی لاگت بڑھنے سے مہنگائی کی شرح مزید بڑھ جائے گی ۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor