پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری

پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس سب انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پرسنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیوں کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، بی اے ناصرنے کی جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی اشفاق احمد خان،مقصود الحسن اور سید خرم علی موجود تھے۔

اجلاس صوبے بھر کے853سب انسپکٹرز کی ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے جن میں سے سنیارٹی اور بہترین ریکارڈ کے حامل لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورسے تعلق رکھنے والے 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ترقی پانے والوں میں لاہور کے 25، بہاولپور کے 11، ڈی جی خان کے 2، فیصل آباد 5، گوجرانوالہ 16، ملتان 19، راولپنڈی 13، ساہیوال 7، سرگودھا 14اور شیخوپورہ کے 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer