ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کورونا کے وار جاری، کنفرم مریضوں کی تعداد 748

پنجاب میں کورونا کے وار جاری، کنفرم مریضوں کی تعداد 748
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) گزشتہ چند گھنٹوں میں لاہور شہر کے مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہوگئی، شہر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 167 ہو گئی۔ صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 748 تک جا پہنچی۔

شہر میں مزید 8 کیسز آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 167 ہو گئی۔  ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 748 کنفرم مریض ہوگئے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے 10 اموات جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں8 مزہد شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور تعداد 167 تک جا پہنچی ہے۔ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 41 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی دی جا رہی ہیں۔ میو ہسپتال میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 81 ہو گئی۔ جبکہ 23 افراد پی کے ایل آئی ، 11 سروسز جبکہ دیگر جناح، گنگارام اور جنرل ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔

محکمے کے مطابق قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 46، جہلم 28، اٹک میں ایک مریض ہے۔گوجرانوالہ میں 12، گجرات 86، منڈی بہاوالدین 4، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں۔ سرگودھا 7، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں۔ بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ میں ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے 10 اموات، 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer