ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید 5 لاہوریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

مزید 5 لاہوریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)گزشتہ چند گھنٹوں میں شہر کے مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی,شہر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 159 ہو گئی,صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 740 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 740 کنفرم مریض ہو گئے, گزشتہ چند گھنٹوں میں پانچ مزہد شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور تعداد 159 تک جا پہنچی, ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 41 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی.

لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی دی جا رہی ہیں,میو ہسپتال میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 81 ہو گئی جبکہ 23 افراد پی کے ایل آئی ، 11 سروسز جبکہ دیگر جناح گنگارام اور جنرل میں زیر اعلاج ہیں, محکمے کے مطابق قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 46، جہلم 28، اٹک میں ایک مریض ہے۔

گوجرانوالہ میں 12، گجرات 86، منڈی بہاوالدین 4، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں,سرگودھا 7، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں,بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ میں ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں, کورونا وائرس سے 9 اموات، 5 مریض صحت یاب ہو چکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer