اساتذہ کی ڈیوٹیاں عمرہ کی ادائیگی کرنے والے گھروں کے باہر لگادی گئیں

اساتذہ کی ڈیوٹیاں عمرہ کی ادائیگی کرنے والے گھروں کے باہر لگادی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سینکڑوں اساتذہ کی ڈیوٹیاں عمرہ کی ادائیگی کرنے والے گھروں کے باہر لگادی گئی، ڈیوٹیاں عمرہ زائرین کے گھر لگائے جانے پر اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوٹیاں عمرہ زائرین کے گھر لگائے جانے پر اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق رضاء کار اساتذہ نے عمرہ زائرین کے گھروں کے باہر ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع سے پچاس ،پچاس اساتذہ کو بطور رضاء کار شامل کیا گیا تھا۔
سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ رضاء کار اساتذہ کی کورونا وائرس سے متعلق کوئی تربیت نہیں دی گئی۔رضاء کار اساتذہ سے صرف راشن تقسیم کرنے کا کام لیا جاسکے گا۔