ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) تمام ائیرلائنز مسافر بٹھانے سے قبل اپنے طیاروں کو جراثیم کش سپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹڈ کریں گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جہاز کو جراثیم سے پاک اور مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروانا لازمی قرار دیدیا گیا۔

ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کو سول ایوی ایشن کے جانب سے جاری ایڈوائزی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق ائیرلائنز کی ویب سائٹس ،سوشل میڈیا پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم موجود ہونا لازمی قراردیاگیاہے۔ دوران پرواز تمام فضائی میزبان اور مسافر سرجیکل ماسک لازمی استعمال کریں گے۔

مسافروں کی ائیرپورٹس پر طبی جانچ اور سکریننگ کی جائے گی، کوئی مسافر دوران پرواز نشست تبدیل نہیں کرسکے گا، جہاز میں کیبن کریو ہر آدھ گھنٹے بعد مسافروں کو ہینڈسینیٹائزر فراہم کر ینگے،صرف اڑھائی گھنٹے سے زیادہ دورانیے والی پروازوں میں کھانا فراہم کیا جائیگا، کم دورانیے والی پروازوں میں کھانے پر پابندی ہوگی، مسافروں کو پیک شدہ سنیکس دئیے جائیں گے۔

ہدایات کے مطابق پرواز سے قبل کیبن کریو نشستوں پر بیٹھے مسافروں کی تصویر واٹس ایپ کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھیجیں گے۔لینڈنگ سے قبل کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو تمام مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر ہونے کی یقین دہانی کے بعد لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔ محکمہ صحت کا عملہ لینڈنگ پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم وصول اور مسافروں کی مکمل سکریننگ کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer