یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے دالیں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے دالیں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج تو فراہم نہ کیا جا سکا لیکن چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ضرور کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے لئے بیل آؤٹ پیکج تو فراہم نہ کیا جا سکا تاہم اشیا کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔  یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے دالیں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں فی کلو 25روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جن میں دال ماش فی کلو 25 روپے، دال چنا اور دال مسور کی قیمت میں بھی فی کلو 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح مختلف برانڈز کے چاول 11روپے سے 50روپے فی مہنگے ہوگئے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer