گورنر ہاؤس کی سیر، سفارش کلچر کی نذر

گورنر ہاؤس کی سیر، سفارش کلچر کی نذر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) سفارش کلچر کے خاتمے کے دعویداروں نے خود سفارش کلچر کو فروغ دینا شروع کردیا، گورنر ہاؤس کی مرکزی عمارت میں من پسند افراد کا داخلہ ہونے لگا۔

گورنر ہاؤس کو عام شہریوں کیلئے اتوار کے روز کھول دیا جاتا ہے مگر شہریوں کو صرف گورنر ہاؤس کے لان دیکھنے کی اجازت ہے۔ دوسری طرف انتظامیہ کی ملی بھگت سے سفارش کرانے والے افراد فیملیز کے ساتھ مرکزی عمارت کا وزٹ کرتے نظر آئے۔

گورنر ہاؤس کی سیر کو آئے شہریوں نے سفارش کلچر کے خلاف سخت رد عمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے گورنر ہاؤس کو عام شہریوں کیلئے کھولا جاتا ہے مگر مرکزی عمارت میں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ سفارش کرانے والے افراد گورنر ہاؤس کی مرکزی عمارت تک پہنچ جاتے ہیں جو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ موسم گرما کی آمد آمد ہے، موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر ہاؤس میں پینے کے صاف پانی اور بیت الخلاء کے انتظامات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔