ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے سنڈے فیسٹا برنچ کا اہتمام

ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے سنڈے فیسٹا برنچ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک عثمان:آواری ہوٹل میں ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے سنڈے فیسٹا برنچ کا اہتمام کیا گیا، مسیحی برادی کی کونٹینیٹل، چائنیز، پاکستانی اور جاپانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔

ایسٹر کے موقع پر آواری ہوٹل میں مختلف گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا، بچوں نے ہنٹر ایگ گیم میں حصہ لیکر بہترین کارکردگی دیکھائی، پی آر منیجر مریم آصف نے بچوں میں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کیے، اس موقع پر ایسٹر کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مریم آصف نے مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی تہوار کو یادگار بنا نے کی کوشش کریں گے، تقریب میں جی ایم ہارٹ مٹ نواک سمیت مسیحی برادری کی کثیر تعداد فیملیز کے ہمراہ موجود تھی۔