شہر بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سہولیات سے محروم

شہر بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سہولیات سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:ہسپتالوں میں انسانیت کی تذلیل بدستور جاری،لاہور جنرل ہسپتال میں لواحقین خوار ہونے لگے، پنز میں بنائی گئی انتظار گاہ طویل عرصہ سے بند، انتظامیہ ساری صورتحال سے لاعلم۔

فٹ پاتھ، درختوں کے نیچے، پلوں اور بلڈنگز کے سائے میں بیٹھے یہ لوگ ملک کے مختلف علاقوں سے علاج کی آس لئے لاہورجنرل ہسپتال آئے ہیں، ایک جانب محکمہ صحت ہسپتالوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف مریضوں کے لواحقین پریشان حال بیٹھے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی میں رکھے بینچز بھی اٹھا دیے ہیں، سب لوگ نیچے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں بنائی گئی انتظار گاہ بھی فعال ہونے سے پہلے ہی بند اورشہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے، انتظامیہ نے ہسپتال میں آرام گاہیں بند ہونے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔