ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان زخمی،سٹی42نےواقعہ کی فوٹیج حاصل کرلی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:وینس سوسائٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سےاٹھارہ سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، سٹی فورٹی ٹو نے واقعہ کی فوٹیج حاصل کرلی۔

تھانہ نشترکالونی کے علاقہ وینس سوسائٹی میں امان نامی نوجوان اپنے دوستوں سے ملنے گیا تو سیکیورٹی گارڈ نے بغیر کسی وجہ کے فائرنگ کردی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امان اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے کہ اچانک گارڈ نے فائرنگ کردی اور گولی سیدھی امان کے پیٹ مین لگی جس سے وہ شدیدذخمی ہوگیا اوراسکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہےملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔