کامسیٹس کی طالبات نے آٹو شو میں سب کو حیران کر دیا

کامسیٹس کی طالبات نے آٹو شو میں سب کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے آٹو شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں لڑکیوں کی دھواں دار بائیک رائیڈنگ نے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

آٹو شو میں لڑکیاں بھی لڑکوں کے شانہ بشانہ نظر آئیں، ایک طرف لڑکوں نے گاڑیوں کو گھما گھما کر حاضرین کی توجہ حاصل کی تو دوسری طرف لڑکیوں کی دم دار دھواں چھوڑتی بائیکس نے بھی حاضرین کے دل موہ لیے۔ لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی اس آٹو شو میں خوب لطف اندوز ہوئیں، کوئی بائیک رائیڈرز کے ساتھ سیلفی لیتا نظر آیا تو کوئی شوقیہ طور پر بائیک چلاتا۔ ہر کسی نے اپنے انداز سے آٹو شو کا مزہ اُٹھایا۔

شو کی آرگنائزر مسز طوبیٰ احمد کا کہنا تھا کہ یہ شو طلبا کو گاڑیوں کے حوالے سے آگاہی دینے کی غرض سے کرایا گیا ہے جس میں پہلی دفعہ لڑکیوں نے بھی اپنی امپاورمنٹ کا ثبوت دیا۔

گاڑیوں میں سوزوکی آلٹو، مہران سوئفٹ، ہونڈا سٹی، پوٹھوہار جیپ، لینڈ کروزر، سیوک، ٹیوٹا کرولا، ہیوی بائیکس شامل تھیں جن کو مختلف انداز میں چلاتےلڑکے اور لڑکیاں سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔