سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں کراچی کی بندرگاہوں پر انفراسٹرکچرل سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ جدت کاری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ان اقدامات کی بدولت کارگو (سامان کی نقل و حمل) میں بہتری اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں بندرگاہی نظام میں مزید بہتری کے لیے جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ حلقوں پر بھی غور کیا گیا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ بندرگاہی آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور کم لاگت بنانے کے لیے اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔
اجلاس میں وزیرِ بحری امور، سیکرٹریز برائے بحری امور، وزارتِ خزانہ کے سینئر حکام، اور کے پی ٹی (KPT) و پی کیو اے (PQA) کے چیئرمینز نے شرکت کی۔