ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 280.92  روپے سے کم ہوکر 280.91 روپے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی سے 281.95 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.35 روپے کمی سے 328.75 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.02 روپے سستا ہوکر 374.23 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 77.55 روپے، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.62 روپے کا ہوگیا ۔