ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل

اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور میں اورنج لائن میٹرو کے محفوظ آپریشنز کے پانچ سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔

 نورینکو کے سی ای او نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اور 5 سال کی کامیاب خدمات پر خوشی منائی جا رہی ہے۔ پانچ سال میں تقریباً 27 کروڑ شہریوں نے اورنج لائن پر سفر کیا۔ سی ای او نے منصوبے کو پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوط علامت قرار دیا۔

چینی قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ یہ ایک یادگار موقع ہے، کیونکہ اورنج لائن کے بننے کو 10 سال اور آپریشن کو 5 سال مکمل ہوئے۔ انہوں نے منصوبے کو چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کے لیے تحفہ اور سی پیک کا اہم حصہ قرار دیا۔ ژاؤ شیرین نے کہا کہ منصوبے نے عام شہریوں کو سہولت فراہم کی اور سموگ جیسے ماحولیاتی مسائل کے حل میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کردار کو اجاگر کیا۔

تقریب میں چینی اور پاکستانی ورکرز نے مشترکہ طور پر گانے کے ذریعے منصوبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، اور پانچ سال مکمل ہونے پر اورنج لائن کے مائل اسٹون کی نقاب کشائی کی گئی، اور کیک کاٹا گیا۔