ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

 حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حافظ آبادکےعلاقے کڑ یالا میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں تصادم ، فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی انٹری ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، دونوں فریقین کے مرد و خواتین بھی دست و گریبان ہوئے، مبینہ فائرنگ سے 2افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

 زخمی ہونے والے افراد کے ساتھیوں نے مخالف کے گھر پر دھاوا بول دیا،  خواتین پر تشدد کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد پیٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔  ڈی پی او عاطف نذیر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،   پولیس نے دونوں فریقین پر مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

لڑائی جھگڑے میں ملوث 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ  دیگر کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک ہے۔