پاکستانی اور بھارتی پنجابی فلم "بنا بینڈ چل انگلینڈ " کا ٹریلر جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستانی اور بھارتی پنجابی فنکاروں کی ایک اور نئی مشترکہ کاوش،فلم “بنا بینڈ چل انگلینڈ “کا ٹریلر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  فلم  "بنا بینڈ چل انگلینڈ " کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم 17نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
فلم میں نامور کامیڈی پنجابی فنکاروں کا مشترکہ کام،مزاحیہ انداز میں فلم کا موضوع توجہ کا مرکز بنے گا۔فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو گاؤں سے انگلینڈ  پیسے کمانے آیا اور اسے وہاں انگلینڈ میں رشتہ مل گیا، مگر اس نے اپنے دیہاتی خاندان کو پڑھا لکھا بتایا۔
فلم میں پاکستانی فنکار بدر خان  جبکہ بھارتی فنکار گرپیت گھگی،بی این شرما ،سکھی چیہل،رانا جنگ بہادر اور سائرہ سمیت دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
فلم   "بنا بینڈ چل انگلینڈ " کو پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کلب پیش کرے گا ۔