ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان)روپے کی قدر پھرکم ہونے لگی، آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں چند پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

 ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 280.95 سے بڑھ کر 281 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر   38پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280.57 روپے سے بڑھ کر 280.95 روپے کا ہو گیا تھا۔

  ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر  روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

 دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 166 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 649 پر آ گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 482 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔