ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا

امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں کو ہیوسٹن میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق52 سالہ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہفتے کی دوپہر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اُن کی رہائشی بلڈنگ میں چاقو بردار حملہ آور نے قتل کیا۔

حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت خان پر متعدد وار کیے اور وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔ ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

 بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ 

رپورٹس کے مطابق 24 سالہ حملہ آور سفید فام مائلز جوزف فرِیڈ رِیش پر قتل کا فردِ جرم بھی عائد کر دیا گیا ہے۔