ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لانگ مارچ، نوازشریف کی شہباز  شریف کو  اہم ہدایات  

نواز شریف،شہباز شریف،مسلم لیگ ن،سٹی42
کیپشن: Nawaz shafir and Shahbaz saharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ ہی کوئی فیس سیونگ دینی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نےلکھا کہ لانگ مارچ میں 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔ عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں، جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جواب نہ دینے کے بعد عمران خان کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔ میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے یہ 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔