ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی تشدد؛ ڈی جی انسانی حقوق سیل سپریم کورٹ سے شہزاد وسیم کی ملاقات

Shehzad Waseem
کیپشن: Shehzad Waseem
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ کے ڈی جی انسانی حقوق سیل سے پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم نے ملاقات کرکے انہیں اعظم سواتی تشدد کیس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری بھی موجود تھے۔

شہزاد وسیم نے اعظم سواتی پر تشدد سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اعظم سواتی کو کب اور کیسے اٹھایا گیا ؟۔ہیومن رائٹس سیل میں پیش ہونے کے بعد شہزاد وسیم اور فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مشکور ہیں کہ اعظم سواتی پر تشدد کھ معاملے پر ہمیں سنا، ہیومن رائٹس سیل میں اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے شواہد پیش کیے، امید ہے سپریم کورٹ ایکشن لے گی۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے بارے میں تفصیل دی گئی تھی۔ وسیم شہزاد کو اعظم سواتی پر تشدد کے معاملے پر ڈی جی ہیومن رائیٹس نے طلب کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دو روز سے چیف جسٹس پاکستان سے اس کیس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔