ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجیر کے ان گنت فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Dryfruit
کیپشن: Anjeer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قدرت نے انسانوں کو  بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے،موسم سرما میں خشک میوہ جات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،ان میں انجیر بھی شامل ہے،انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے۔ 

انجیر  میں پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے قدرت کی نعمت ہے۔ ا نجیر جسم کوپر کشش اور چہرے کو سفید و سرخ رنگت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی بناتی ہے۔انجیر ہاضمہ بہتر بناتی ہے،یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتی ہے۔ انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتی ہے۔انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں، چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دوبار کھائیں، دائمی قبض سے نجات ملتی ہے۔خشک انجیر کو رات بھر پا نی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گی۔ اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے۔

انجیر دانتوں کے لیے بھی بہترین ہے اور یہ دانتوں کو مضبوطی بھی فراہم کرتی ہے۔ کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے انجیر بہترین تحفہ ہے۔انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ ہوجاتا ہے۔یہ پھل خون کے سرخ ذرات میں اضافہ اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف وشفاف کرتا ہے۔