(علی اکبر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد4228ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد4228ہوگئی ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 185نئے کیس سامنے آئے اور3مریض جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں اب تک 2357مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے6637ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک 1583563 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 104016مریضوں میں سے 97431مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا احتیاط زندگی اور صحت کیلئے ضروری ہے۔ ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے۔بازاروں، مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت اقدامات کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیس والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔