ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے وسیم خان کو نئے معاہدے کی پیشکش کر دی

پی سی بی نے وسیم خان کو نئے معاہدے کی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور بورڈ حکام کا وسیم خان کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، وسیم خان کو پی سی بی کے ساتھ منسلک رکھنے کے لیے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو دو سال کے نئے معاہدے کی پیشکش کر دی گئی ہے ، اولین طور پربوسیم خان کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا ٹاسک سونپا گیا تھاجس اب تک انہوں نے پورا کیا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی وسیم خان نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں، وسیم خان کا تین سالہ کنٹریکٹ فروری 2022 میں ختم ہو رہا ہے۔
پی سی بی کنٹریکٹ ختم ہونے سے ایک سال قبل وسیم خان کے معاہدے میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے۔ وسیم خان اور بورڈ میں جاری معاہدے کے مطابق دونوں فریقین ایک دوسرے کو مستقبل کے حوالے سے ایک سال قبل آگاہ کریں گے ۔اسی شق کی پر پی سی بی نے وسیم خان کو 2025 تک معاہدے میں توسیع کے حوالے سے فیصلے سے آگاہ کردیا، معاہدے میں توسیع لینے یا نہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وسیم خان خود کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer