ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری، مظاہرین کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دروازہ توڑ کر اندر داخل

ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری، مظاہرین کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دروازہ توڑ کر اندر داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج جاری، احتجاجی مظاہرین کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، وی سی آفس کے باہر دھرنا۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور وی سی آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی، گنگارام ہسپتال میں بھی احتجاجی ڈاکٹروں اور نرسوں نے ایم ایس آفس کے باہردھرنادے دیا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے دیئے رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
دوسری جانب جناح ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے سبب مریض رل گئے۔ او پی ڈی بند کرکے مریضوں کو چھٹی دے دی گئی۔ جناح ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے او پی ڈی اور ان ڈور بند کردیئے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہسپتال میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ایم ایس کے دفتر کے باہر وزیرصحت اور ایم ایس کیخلاف نعرے بازی کی۔
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض مریضوں کو ہسپتال میں داخل ہی نہیں کیا گیا۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ مسیحاؤں کو اپنا فرض نبھانا چاہیے نہ کہ ہڑتال کرکے بیٹھ جانا چاہیے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت کے درمیان کشیدگی سے نقصان کسی اور کا نہیں عوام کا ہورہا ہے۔ دونوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

Shazia Bashir

Content Writer