محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائمری سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کردی

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائمری سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پرائمری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے مانیٹرنگ انڈیکٹرز بڑھا دیئے گئے،  اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو پرائمری سکولوں میں ہونیوالی تمام سرگرمیوں کی رپورٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بنائی ہوئی ایپلی کیشن پر آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوگی۔

       تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو پرائمری سکولوں میں ہونیوالی سرگرمیوں کی آن لائن رپورٹ کرنا ہوگی۔ سرگرمیاں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بنائی گئی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےپنجاب کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیزکوہدایات جاری کردی ہیں۔

ہدایات میں واضح طور پرکہا گیا ہے کہ اتھارٹیز اے ای اوز کو پابند کریں کہ وہ تمام پرائمری سکولوں سے ہر ماہ معلومات فراہم کریں گے۔

 اے ای اوز ایپلی کیشن گوگل پلےسٹورسے ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer