ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کا لاری اڈا کا دورہ،تفصیلی جائزہ

ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کا لاری اڈا کا دورہ،تفصیلی جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کاشف جلیل نے لاری اڈا کا دورہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد جاری کیے گئے نئے کرائے نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے لاری اڈا کے مجموعی انتظامات، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹرانسپورٹ آپریشنز کا بھی معائنہ کیا۔

کاشف جلیل نے کہا کہ نئے سرکاری کرائے نامے کے مطابق کرایوں میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے اور اس پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں اور کسی بھی قسم کی زائد وصولی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ نے مزید کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کیلئے سرکاری کرائے نامہ نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا لازم ہے تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔