شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ریکوری اہداف کے حصول اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے افسران کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
لیسکو انتظامیہ کے مطابق مینجر کمرشل کو ساؤتھ سرکل میں ریکوری سرگرمیوں کی نگرانی کا ٹاسک دیا گیا، جبکہ مینیجر ایس اینڈ آئی کو اوکاڑہ سرکل اور مینیجر سی ایم یو کو ناردرن سرکل میں خصوصی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
اسی طرح اسسٹنٹ مینیجر سی ایس کو سنٹرل سرکل میں ریکوری مہم اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی۔
ڈپٹی مینیجر ایس اینڈ آئی کو قصور سرکل جبکہ ڈپٹی مینیجر سی ایس کو ایسٹرن سرکل کی نگرانی سونپی گئی۔ مزید برآں، ڈپٹی مینیجر ڈی اینڈ آئی نے شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سرکلز میں جاری ریکوری مہم کی مانیٹرنگ کی۔
لیسکو حکام کے مطابق مختلف سرکلز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ریکوری کے مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔