سٹی 42: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام کے بعد پردیسیوں کی لاہور واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف بس اڈوں اور ٹرمینلز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مختلف شہروں اور پنجاب کے اضلاع سے شہری لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ لاری اڈوں اور بس ٹرمینلز پر مسافروں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد شہری دوبارہ اپنے روزگار اور ملازمتوں کی طرف لوٹ رہے ہیں، جس کے باعث لاہور کی طرف آنے والی بسوں اور ویگنوں میں گنجائش سے زیادہ رش دیکھا جا رہا ہے۔ اسی طرح دیگر صوبوں سے بھی مسافروں کی لاہور آمد جاری ہے، جہاں پردیسی عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد واپس اپنے کام کاج کے لیے شہر پہنچ رہے ہیں۔
عید تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی لاہور کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے لگی ہیں، جبکہ شہری معمولات زندگی کی طرف واپسی اختیار کر رہے ہیں۔