ویب ڈیسک:آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’بہاری مصالحہ بوٹی‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: گوشت ایک کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ۲؍ عدد، دہی آدھا کپ۔
بہاری بوٹی مصالحہ چھ چھوٹے چمچے، کچری پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کی بوٹیاں بنا لیں اور دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں، پیاز اور ہری مرچ پیس کر اور دیگر مصالحے گوشت میں ملا کر ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔
پھر سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں پر سینکیں، تھوڑا تھوڑا تیل لگاتی جائیں یا پین میں ہلکا فرائی کرکے کوئلہ کا دم دے دیں، لچھے دار پیاز اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔